ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ساحلی علاقے کے اراکین پارلیمان کی وزیر ریلوے سے ملاقات - مختلف مسائل پر ہوئی گفتگو

ساحلی علاقے کے اراکین پارلیمان کی وزیر ریلوے سے ملاقات - مختلف مسائل پر ہوئی گفتگو

Wed, 27 Nov 2024 12:41:16  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ،27 / نومبر (ایس او نیوز) ساحلی علاقے سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمان نے نئی دہلی کے ریلوے بھون میں وزیر ریلوے اشوینی وئیشنو سے ملاقات کی اور ساحلی علاقے کی ریلوے خدمات سے متعلق ہمہ جہتی مسائل پر گفتگو کی  جس میں کونکن ریلوے کے انضمام کا اگلے  مرحلے   پر رائے مشورہ بھی شامل تھا ۔
    
اس کے علاوہ کاروار، کنداپور،اُڈپی، منگلورو کے راستے پر ٹرین چلانے کی راہ میں مسئلہ بننے والے سکلیشپور گھاٹ کا مسئلہ حل کرنے اقدامات، سکلیشپور - سبرامنیا کے درمیان ڈبل ٹریک بچھانے، سبرامینا - پڈیل کے درمیان ریل کی رفتار بڑھانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے، گھاٹ کے وسط میں ہرے بیٹّا کراسنگ کو ریلوے اسٹیشن میں تبدیل کرنے، کچھ نئی ٹرینیں شروع کرنے، بینگلورو - مرڈیشور ٹرین کو گوا تک توسیع دینے، ہبلی - انکولہ ریلوے لائن جیسے مسائل پر بات چیت ہوئی ۔
    
وزیر ریلوے سے ملاقات کرنے والوں میں کینرا ایم پی وشویشورا ہیگڑے کاگیری، اڈپی چکمگلورو ایم پی کوٹا سرینواس پجاری، منگلورو ایم پی کپتان چوتا، بینگلورو رورل ایم پی ڈاکٹر منجو ناتھ شامل تھے ۔


Share: